On this page
ٹریبونل کے بارے میں
ایڈمنسٹریٹو ریویو ٹربیونل ایک آزاد ادارہ ہے جو آسٹریلیا کی حکومت کے محکموں، ایجنسیوں یا وزراء کے فیصلوں کی ایک وسیع رینج کا جائزہ لے سکتا ہے۔ اگر آپ کسی فیصلے سے متفق نہیں ہیں، تو آپ ہمیں نظرثانی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
مترجم طلب کریں
آپ کو درج ذیل کے لیے مترجم کی ضرورت ہو سکتی ہے:
- آپ ہم سے اپنے کیس یا ہمارے طریقہ کار کے بارے میں سوالات پوچھنا چاہتے ہیں
- ہم نے آپ سے اپنے کیس کے بارے میں کسی سماعت، کانفرنس یا دوسری میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے کہا ہے۔
سماعت یا کانفرنس کے لیے
اﮔر اﻧﮕرﯾزی آپ ﮐﯽ ﻣﺎدری زﺑﺎن ﻧﮩﯾں ﮨﮯ اور آپ ﮐو ﭨرﯾﺑوﻧل ﻣﯾں ﮐﺳﯽ ﺳﻣﺎﻋت ﯾﺎ ﮐﺎﻧﻔرﻧس ﻣﯾں ﺣﺻہ ﻟﯾﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯾﮯ ﮐﮩﺎ ﮔﯾﺎ ﮨﮯ، ﺗو آپ ﮨم ﺳﮯ اﭘﻧﮯ ﻟﯾﮯ ﻣﺗرﺟم ﮐﺎ ﺑﻧدوﺑﺳت ﮐرﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯾﮯ ﮐﮩہ ﺳﮑﺗﮯ ﮨﯾں۔ مترجم ﮐﮯ ﻟﯾﮯ اداﺋﯾﮕﯽ ﮨم ﮐرﯾں ﮔﮯ۔
براہ کرم ہماری طرف سے بھیجے گئے کسی بھی خط یا ای میل میں دی گئی ہدایات کو پڑھیں اور پھر ہمیں سماعت یا کانفرنس کے دن سے پہلے بتائیں کہ آیا آپ کو مترجم کی ضرورت ہے۔
آپ سماعت یا کانفرنس میں کسی رشتہ دار یا دوست سے اپنی ترجمانی کرنے کے لیے نہیں کہہ سکتے ۔
ہم سے رابطہ کرنا
مقامی فون کال کی قیمت پر، آپ ہم سے اپنی زبان میں بات کرنے کے لیے ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروس (TIS) کو استعمال کر سکتے ہیں۔
کال کرنے سے پہلے، ٹریبونل کی طرف سے بھیجی گئی کوئی بھی معلومات یا خط کو اپنے پاس رکھیں۔
- TIS کو 131450 پر کال کریں (یا 61 3 9268 8332+، اگر آپ بیرون ملک مقیم ہیں)۔
- آپریٹر کو بتائیں:
- اپنی زبان
- ہمارا نام (اایڈمنسٹریٹیو ریویو ٹریبونل)
- ہمارا فون نمبر (1800 228 333) - TIS آپ کا ہم سے رابطہ کروا دے گی۔ ہم صبح 8.30 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔
اس ویب سائٹ پر متن کا ترجمہ کریں
ہماری ویب سائٹ میں ایک ٹول ہے جو کئی زبانوں میں معلومات کا ترجمہ کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ زیادہ تر انٹرنیٹ براؤزرز میں آپ کی زبان میں متن پڑھنے میں مدد دینے کے لیے سیٹنگز بھی ہوتی ہیں۔
اہم معلومات
کوئی بھی متن جس کا آپ آٹومیٹک ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ترجمہ کرتے ہیں، وہ کسی شخص کی جانب سے کیا ہوا ترجمہ نہیں ہوتا ہے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ یہ درست نہ ہو۔ اگر آپ کو قانونی وجوہات کی بنا پر ترجمہ شدہ معلومات پر انحصار کرنے کی ضرورت ہو تو آپ کو مزید مدد حاصل کرنی چاہیے۔
جب آپ ہماری ویب سائٹ پر اس ٹول کا استعمال کرتے ہیں، جسے ReadSpeaker نامی کمپنی کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، تو متن کا ترجمہ Google ٹرانسلیٹ کے ذریعے چلنے والے سافٹ ویئر کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ایک درست ترجمہ فراہم کرنے کے لیے معقول کوششیں کی جاتی ہیں، تاہم، کوئی بھی آٹومیٹڈ ترجمہ کامل نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا مقصد انسانی مترجمین کا نعم البدل فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ترجمے اس ویب سائٹ کے صارفین کو بطور خدمت فراہم کیے جاتے ہیں، اور 'جیسا ہے' کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ درستگی، قابل انحصار ہونے، یا ٹھیک ہونے کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی وارنٹی، یا تو ظاہر یا مضمر، نہیں دی جاتی ہے۔ نہ تو ReadSpeaker اور نہ ہی ایڈمنسٹریٹیو ریویو ٹریبونل ترجمے کے لیے کسی بھی طرح سے ذمہ دار ہیں۔
ترجمہ کرنے کا طریقہ
نیچے دی گئی ہدایات زیادہ تر بڑی اسکرین والی ڈیوائسز جیسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر اچھی طرح کام کرتی ہیں۔
جس متن کا آپ ترجمہ کرنا چاہتے ہیں اسے اپنے ماؤس اور کرسر سے نمایاں کریں۔ 3 آپشنز کے ساتھ ایک باکس ظاہر ہوگا۔
ٹربیونل عملے اور ممبران پر مشتمل ہوتا ہے۔ عملے میں شامل افراد آسٹریلیا کی پبلک سروس کے ملازم ہوتے ہیں اور ممبران وہ لوگ ہوتے ہیں جو مقدمات سنتے ہیں اور ان کا فیصلہ کرتے ہیں، اور قانونی آفس ہولڈر ہوتے ہیں۔
اس ادارے کی قیادت صدر کرتے ہیں، جو ٹریبونل کے کاروبار کا نظم و نسق کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے کہ ہم اپنے مقاصد کے مطابق مستعدی اور مؤثر طریقے سے کام کریں۔
قانون کے مطابق صدر کو فیڈرل کورٹ کا جج ہونا چاہیے۔
'Translate' کا انتخاب کریں اور پھر اپنی زبان تلاش کرنے کے لیے فہرست کو تلاش کریں یا نیچے سکرول کریں۔
سنیں
لغت
ترجمہ کریں
زبان تلاش کریں
عربی
چینی (مینڈرین)
ڈینش
ڈچ
انگریزی
فنش
فرانسیسی
جرمن
یونانی
آپ نے جس متن کو ہائی لائٹ کیا ہے اس کا ترجمہ زبان کا انتخاب کرتے ہی ہو جائے گا۔ اس مثال میں ہم نے عربی کا انتخاب کیا ہے۔
براہ کرم نوٹ کریں: متن کا ترجمہ آپ کی سہولت کے لیے Google ٹرانسلیٹ کے ذریعے چلنے والے ترجمہ کے سافٹ ویئر کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ایک درست ترجمہ فراہم کرنے کے لیے معقول کوششیں کی گئی ہیں، تاہم، کوئی بھی آٹومیٹڈ ترجمہ کامل نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی اس کا مقصد انسانی مترجمین کا تعم البدل فراہم کرنا ہے۔
ترجمے اس ویب سائٹ کے صارفین کو بطور خدمت فراہم کیے جاتے ہیں، اور "جیسا ہے" کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ درستگی، قابل انحصار ہونے، یا ٹھیک ہونے کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی وارنٹی، یا تو ظاہر یا مضمر، نہیں دی جاتی ہے۔ نہ ہی ReadSpeaker اور نہ ہی اس ویب سائٹ کے مالک ترجمہ کے لیے کسی بھی طرح سے ذمہ دار ہیں۔
میں سمجھتا/سمجھتی ہوں
بند کریں